Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امداد کے منتظربھوکےروزہ داروں پراسرائیلی حملےمیں 60 شہید،160 زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  غزہ کی وزارتِ صحت کے حکام نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے  بھوکے فلسطینی روزہ داروں پر حملے میں 60 فلسطینی شہید اور 160 زخمی ہوگئے۔

رہائشیوں اور صحت کے حکام نے بتایا کہ جمعرات کو شمالی غزہ شہر کے کویت گول چکر پر فلسطینی امدادی سامان لینے کے لیے بھاگ رہے تھے جب اسرائیلی افواج نے فائرنگ کر دی۔

غزہ میں تنازعہ نے انکلیو کی 2.3 ملین آبادی میں سے بیشتر کو بے گھر کر دیا ہے اور امداد کی تقسیم کے دوران افراتفری کے مناظر اور ہلاکت خیز واقعات رونما ہوئے ہیں کیونکہ شدید بھوکے لوگ خوراک حاصل کرنے کے لیے ٹوٹ پڑتے ہیں۔

29 فروری کو فلسطینی محکمۂ صحت کے حکام نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے 100 سے زائد فلسطینیوں کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ غزہ شہر کے قریب امدادی سامان کی ترسیل کا انتظار کر رہے تھے۔ اسرائیل نے شہادتوں کا ذمہ دار امدادی ٹرکوں کو گھیرے ہوئے ہجوم پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک نے متأثرین کو روند دیا تھا۔

وسطی غزہ کی پٹی کے النصیرات کیمپ میں فلسطینی محکمۂ صحت کے حکام نے بتایا کہ جمعرات کو امدادی تقسیم کے ایک مرکز کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ساٹھ افراد مارے گئے۔

فلسطینی طبی ماہرین نے بتایا کہ دیرالبلح میں وسطی غزہ میں بھی ایک اسرائیلی میزائل نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں نو افراد شہید ہو گئے۔

رہائشیوں نے بتایا کہ اسرائیل کی فضائی اور زمینی بمباری رات بھر غزہ کے اطراف کے علاقوں بشمول جنوب میں رفح میں جاری رہی جہاں دس لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد پناہ گزین ہیں۔

جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حماس کے مزاحمت کاروں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا۔ حماس کے زیرِ انتظام غزہ میں صحت کے حکام کہتے ہیں کہ اس کے بعد اسرائیل نے فضائی، سمندری اور زمینی حملہ کیا جس میں 31,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan