Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امداد کے منتظر فلسطینیوں پروحشیانہ اسرائیلی حملہ، سیکڑوں فلسطینی شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض افواج نے جمعرات کی صبح غزہ کے مغرب اور جنوب میں امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے سینکڑوں فلسطینی شہریوں کے خلاف ایک خونی قتل عام کیا ہے جس میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مغرب میں واقع الرشید اسٹریٹ پر آج صبح کے وقت ہزاروں شہری امدادی ٹرکوں کے انتظار میں جمع تھے۔ اسرائیلی فوج نے  ٹینکوں نے شہریوں کو شیلنگ اور گولیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 150 فلسطینی شہید اور 1000 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

قتل عام میں زندہ بچ جانے والوں کے مطابق فوج نےٹینکوں نے انہیں براہ راست گولوں اور گولیوں سے نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے کہا کہ درجنوں شہداء کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹرکوں پر سوار تھے۔ شہری آٹا اور دیگر امدادی سامان حاصل کرنے لیے جمع تھے جب انہیں وحشیانہ گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan