Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انفراسٹرکچر کی تباہی اور مزاحمت کے ساتھ جھڑپوں کے درمیان نور شمس کیمپ میں نقل مکانی

طولکرم  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں ایک مزاحمت کار کو شہید کیا گیا، جب کہ قابض فوج نے المنشیہ محلے میں ایک مکان کو مسمار کر دیا، انفراسٹرکچر اور املاک کی تباہی و توڑ پھوڑ کے ساتھ قابض فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مزید فوجی گاڑیاں اور بھاری بلڈوزر کیمپ کی طرف روانہ کیے ہیں۔منشیہ محلے میں ایک مکان کو مسمار کردیا ہے۔ شہدا اور مجاہدین محلوں کو ملانے والی سڑک میں املاک کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں جہاں زبردست دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

مکانات کی مسماری اور تباہی اس وقت شروع ہوئی جب قابض فوج نے کیمپ اور اس کے مضافات کا سخت محاصرہ کیا، اسے فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا، گھروں پر چھاپے مارے اور توڑ پھوڑ کی، اور ان کے مکینوں کو دھمکیاں دے کر انہیں گھر چھوڑنے پر مجبور کیا۔

بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ کے مکینوں سے کو حکم دیا کہ وہ اسے فوری طور پر خالی کر دیں۔

سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کی جانب سے نشر کی گئی تصاویر اور مناظر میں درجنوں خاندانوں کو کیمپ میں اپنے گھروں سے بے گھر ہوتے دکھایا گیا، جو 4 روز سے اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کا شکار ہیں۔

ان مناظر میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو سڑکوں کی وسیع تباہی، بارش اور سخت سردی کے درمیان پیدل چلتےدکھایا گیا ہے۔دوسری طرف قابض فوج کی شدید فائرنگ بھی جاری ہے۔

قابض فوجیوں نے ہلال احمر سوسائٹی کے عملے کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کیں، اور سوسائٹی کی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ٹیم کی گاڑی کو ٹکر ماردی، جس سے ان کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی جب کہ کیمپ سے متعدد بزرگوں اور بچوں کو طبی امدادی ٹیم کے ساتھ نکال دیا گیا۔

نور شمس کیمپ میں خدمات کے لیے عوامی کمیٹی کے سربراہ نہاد الشاویش نے ایک پریس بیان میں کہا کہ کیمپ کے اندر کی صورتحال بہت المناک ہے۔ وسیع اور جامع جارحیت میں قابض فوج کیمپ کے اندر چلنے والے ہر شخص پر گولیاں چلا رہی ہے۔ ایسے خاندان اب بھی اپنے گھروں میں موجود ہیں جنہیں کھانے پینے اور بچوں کی بنیادی خدمات کی کمی، خوراک اور پانی کی کمی جیسے خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج شہریوں کے خلاف زبردستی ان کے گھروں پر چھاپہ مارنے، ان پر گولیاں برسا کر اور بم پھینک کر انہیں کیمپ چھوڑنے اور اس کے مکینوں کو خالی کرنے کی دھمکیاں دے کر ان کے خلاف انتہائی گھناؤنی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

دوسری جانب نور شمس کیمپ میں مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں جاری ہیں جہاں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک مزاحمت کار شہید ہوگیا۔

شہید ہونے کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جھڑپ کے بعد قابض فوجیوں نے اس کی لاش کو اغوا کیا تھا اور اس کے پاس جو کچھ تھا اسے
قبضے میں لے لیا گیا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے طولکرم میں نور شمس کیمپ کے اندر قابض فوج کی ایک پیادہ فورس پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan