Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’آئی سی جے‘کے فیصلے پرعمل درآمد،الجزائرکا سلامتی کونسل جانے کا اعلان

الجزائر  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) الجزائر نے کہا ہےکہ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نسل کشی روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کرے گا۔

جمعہ کے روز الجزائر نے اعلان کیا کہ وہ سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے ایک “فوری درخواست” دے گا جس میں “غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی قابض ریاست کی جارحیت سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

الجزائر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ “اقوام متحدہ میں الجزائر کے مستقل مشن کو صدر عبدالمجید تبون کی طرف سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ جلد از جلد سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست پیش کرے، تاکہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کو فعال کیا جا سکے۔

الجزائر کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ “بین الاقوامی عدالت انصاف کا فیصلہ استثنیٰ کے دور کے خاتمے کا اعلان کرتا ہے۔اب کوئی ملک قانون سے بالا تر نہیں۔ اسرائیل نے ہمیشہ خود کو قانون سے بالا تر سمجھ کر فلسطینی عوام پر ظلم و جبر روا رکھا۔

الجزائر نے “غزہ میں نسل کشی کے جرم کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھیجنے پر جنوبی افریقہ کےکردار کو سراہا۔

قبل ازیں جمعے کے روز بین الاقوامی عدالت انصاف (اقوام متحدہ کے ساتھ منسلک اعلیٰ ترین عدالتی ادارہ) نے اسرائیلی قابض حکام کو حکم دیا کہ “غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور نسل کشی پر اکسانے والوں کو سزا دیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اس فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan