فلسطین (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی فوجیوں کی ڈھاڑیں مار مار کر روتے ہوئے ایک ساتھی اہلکار کی لاش اٹھا کر لیجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چند اسرائیلی فوجیوں کو ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاتے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وائرل ویڈیو میں اسرائیلی فوجی دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ میں ہلاک اپنے ساتھی کی لاش کو نکالنے کے لیے بھاگ کر جا رہے ہیں تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نا ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا اسرائیلی خواتین فوجی اہلکاروں کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں سے خوفزدہ ہو کر اسرائیلی فوج کی خواتین اہلکار خوف کے مارے رو رہی ہیں اور ایک ساتھی اہلکار اسے دلاسہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
خیال رہے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بربریت میں 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ لڑائی میں اب تک اسرائیل کے 750 کے قریب فوجی و افسران ہلاک ہو چکے ہیں جس میں سے 355 افسران و اہلکار غزہ میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔