Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا رفح فائرنگ واقعے سے لاتعلقی کا اعلان، جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا عزم

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے رفح میں فائرنگ کے واقعے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر پوری طرح کاربند ہے۔

منگل کے روز جاری اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کا غزہ کی مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کرنا جنگ بندی کے اس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جو شرم الشیخ میں امریکی صدر ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پایا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ دراصل ان مسلسل خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے جو قابض اسرائیل نے گذشتہ چند دنوں کے دوران کی ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ رفح گذرگاہ کو بھی مسلسل بند رکھا گیا ہے۔ یہ تمام اقدامات قابض اسرائیل کی بدنیتی اور معاہدے کو ناکام بنانے کی سوچی سمجھی کوشش کو ظاہر کرتے ہیں۔

حماس نے ان ممالک اور اداروں سے، جو اس معاہدے کے ضامن ہیں، مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور قابض اسرائیل کو اس کی درندگی سے روکنے کے لیے عملی دباؤ ڈالیں۔
حماس نے کہا کہ غزہ کے نہتے شہریوں پر بڑھتے ہوئے حملے انسانی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہیں جنہیں ہر قیمت پر روکا جانا چاہیے۔

تحریک حماس نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کے تمام نکات کی مکمل پاسداری کر رہی ہے اور قابض اسرائیل کو بھی اس پر عمل درآمد کا پابند کیا جانا ضروری ہے تاکہ مزید خونریزی اور انسانی المیہ روکا جا سکے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan