Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہزاروں فلسطینی عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، مسجد اقصیٰ پہنچ گئے

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)

کل جمعرات کو عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے فجر کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس میں فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم فلسطینی تمام رکاوٹیں توڑ کر جمعرات کی صبح مسجد اقصیٰ میں پہنچنے اور فجر کی نماز ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

القدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف قابض ریاست کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے مسجد اقصیٰ میں ہجوم اور رباط کی اپیل کے جواب میں عید الاضحی کے دوسرے دن نماز فجر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

گذشتہ بدھ کوایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں عید کی نماز ادا کی تھی۔ القدس کے خلاف قابض ریاست کی جارحیت میں اضافے اور مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر انہوں نے مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز ادا کی۔

یوم عرفہ کے دوران ہزاروں شہری مسجد اقصیٰ میں جمع ہوئے، نمازفجر ادا کی۔ اس موقعے پر مسجد اقصیٰ تکبیرات کی آواز سے گونج اٹھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan