Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

ہم فلسطینی عوام کے حق واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کے فلسطین واپسی کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اور اسرائیل کا قیام ناجائز ہے۔ امریکہ برطانیہ اور فرانس سمیت یورپی ممالک نے فلسطین کی زمین پر صیہونیوں کے لئے ایک غاصب اور ناجائز ریاست اسرائیل کو قائم کر کے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی انجام دہ ہے۔ مسلم امہ کے حکمران غزہ میں جاری نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ہم مظلوم فلسطینیوں کی ہر ممکنہ مدد جاری رکھیں گے یہی قائد اعظم محمد علی جناح کا نظریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈین اسلامک اسٹڈیز ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، انجمن اساتذہ کے ڈاکٹر شاہ علی القدر، ڈاکٹر فیضان نقوی، ڈاکٹر معروف بن رؤف، ڈاکٹر غفران عالم،ڈاکٹر ذیشان اقبال، سپلا کے صدر منور عباس اور ڈاکٹر ثمر سلطانہ سمیت آفیسر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر حسن اوج اور دیگر نے جامعہ کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے ذیلی ادارے فلسطین اکیڈمک فورم اور انجمن اساتذہ سمیت سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن اور طلباء و طالبات و ملازمین جامعہ کراچی کے اشتراک سے یوم نکبہ کی مناسبت سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ14مئی سنہ 1948ء کو فلسطین کی سرزمین مقدس پر غاصب صیہونیوں کے لئے ایک ناجائز ریاست اسرائیل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جبکہ 15مئی سنہ1948کو پندرہ لاکھ فلسطینیوں کو اپنے ہی وطن سے جلا وطن کیا گیا تھااور قتل عام کیا گیا تھا۔احتجاجی ریلی میں اساتذہ سمیت طلباء وطالبات اور غیر تدریسی عملہ کی بڑی تعداد موجو دتھی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین فلسطینیوں کا وطن، مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور، غزہ میں جارحیت بند کرو، امریکی اساتذہ اور طلباء کو رہا کرو سمیت فلسطینیوں کے حق واپسی سے متعلق نعرے آویزاں تھے۔ اس موقع پر مفتی مرتضی رحمانی،ظفر اقبال، ڈاکٹر شبنم ناصر، ڈاکٹر انتخاب الفت، ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر معیز، ڈاکٹر ندا، ڈاکٹر انیلہ کوثر،ڈاکٹر کامران خان، ڈاکٹر جواد، ڈاکٹر حنا خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
شرکائے احتجاجی مظاہری سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ غزہ پر جاری جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ ہم غزہ پر جارحیت کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فلسطینی عوام کی نسل کشی میں امریکی حکومت ذمہ دار ہے تاہم امریکی حکومت کو چاہئیے غزہ میں جارحیت کو بند کرنے لئے اقدامات کرے۔مقررین کاکہنا تھا کہ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت کرنے والے اساتذہ اور طلباء کو گرفتار کیا جا رہاہے جو کہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے سفیر نے اقوام متحدہ میں چارٹر کو پھاڑ کر پوری دنیا کی توہین کی ہے لیکن عالمی ادارے اسرائیل کے خلاف کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہیں۔مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی سرزمین پر قائم کی جانے والی ایک غاصب اور ناجائز صیہونی ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم فلسطینی مزاحمت کی تحریکوں بشمول حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ اور انصار اللہ سمیت عراقی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر شرکائے ریلی نے فلسطین کی آزادی اور غاصب صیہونی حکومت کے تسلط کے خلاف نعرے لگائے۔

                  

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan