Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہم نے جنگ بندی کے تجاویز پر ذمہ دارانہ جواب دیا،گیند اب اسرائیل کے کورٹ میں ہے:حماس

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت نے دوحہ میں جاری مذاکرات میں ایک مثبت ماحول پیدا کیا ہے، ذمہ داری سے کام کیا ہے اور ثالث کی تجویز کو قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیند اب قبضے کے کورٹ میں ہے۔

القانوع نے ہفتے کے روز پریس بیانات میں کہا کہ “حماس کا مذاکراتی وفد جمعہ کو قاہرہ واپس آیا اور مصری حکام کے ساتھ جاری مذاکرات میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت اور مجوزہ تجویز پر بات چیت کر رہا ہے۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ حماس کی طرف سے امریکی نژاد اسرائیلی قیدی الیکزنڈر کی رہائی کا معاہدہ ثالثوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کے ساتھ اس کی لچک اور مثبت رد عمل کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حماس کی جانب سے ثالثوں کی تجویز کو قبول کرنا دوسرے مرحلے کا متبادل نہیں ہے بلکہ یہ مذاکرات کے آغاز کی راہ ہموار کرتا ہے جس سے جنگ کے خاتمے اور انخلا کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ “ثالثوں کی تجویز پر تحریک کا مثبت ردعمل جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے اور اس کے دیگر مراحل کو مکمل کرنے کے لیے جاری مذاکرات ہیں”۔

القانوع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حماس ثالثوں کے ذریعے موصول ہونے والی کسی بھی تجویز کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ بڑی لچک اور مثبت انداز میں پیش رفت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنا ہے اور قابض اسرائیل کو اپنی شرائط اور میڈیا کی ضمانتوں کی پابندی کرنا ہوگی۔

حماس نے ترجمان نے نشاندہی کی کہ مسئلہ نیتن یاہو کے اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے پر اصرار میں مضمر ہے۔ قابض ریاست نے انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کو روک کر اور غزہ کا دوسرے ہفتے تک محاصرہ کرکے پہلے مرحلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

جمعے کے روز حماس نے اعلان کیا کہ اس کی قیادت کا ایک وفد مصری حکام سے ملاقات کے لیے قاہرہ جائے گا اور مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لے گا۔یہ بات حماس کی جانب سے امریکی شہریت رکھنے والے ایک اسرائیلی فوجی اور دوہری شہریت کے حامل چار قیدیوں کی رہائی کے لیے ثالثوں کی تجویز پر قابل قبول ردعمل پیش کرنے کے بعد سامنے آئی۔

یہ بات حماس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے کہ اس کے قیادت کے وفد کو جمعرات کو غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ثالثوں کی طرف سے ایک تجویز موصول ہوئی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ وہ اس تجویز پر مثبت رد عمل دے گی۔

حماس نے واضح کیا کہ اس نے “جمعہ کی صبح اس تجویز پر اپنا ردعمل پیش کیا، جس میں چار دیگر دوہری شہریوں کی لاشوں کے علاوہ امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایڈان الیگزینڈر کی رہائی کا معاہدہ بھی شامل ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan