Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہم نے غزہ کے انتظام کے حوالے سے غیرمعمولی لچک دکھائی ہے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت’ حماس‘ نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ایسے کسی بھی منصوبے کی منظوری نہ دے جس سے عرب قومی سلامتی کے نظام کو خطرہ ہو۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم کے ایک بیان میں کہا کہ “ہم عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی کے بیانات سے حیران ہیں، جس میں انہوں نے اشارہ دیا کہ حماس کی اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوشی فلسطینی عوام کے مفاد میں ہے”۔

حاز م قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی جماعت “غزہ کی پٹی میں جنگ کے بعد کی صورتحال سے متعلق اپنے تمام فیصلوں میں قومی اتفاق رائے کے دائرے میں اور قابض اسرائیل یا امریکہ کی مداخلت سے دور رہتے ہوئے فلسطینی عوام کے اعلیٰ ترین مفاد کو مرکز بنائے گی”۔

انہوں نے مزید کہا کہ”ہم نے غزہ کی پٹی کے انتظام کے لیے سیاسی اور انتظامی نقطہ نظر کی تشکیل میں انتہائی لچک کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر مصر کے ساتھ بات چیت کے دوران قومی متفقہ حکومت کی تشکیل پر رضامندی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کے حوالے سے مصری تجویز سے مکمل طور پر اتفاق کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan