Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہم نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے:انصار اللہ

صنعاء (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے “بحیرہ احمر میں دشمن کے جنگی جہازوں کوجس کی قیادت امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین کر رہے ہیں” کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی مسلح افواج نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج کے خلاف ان کی فوجی کارروائیاں تیز رفتاری سے جاری رہیں گی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ پہلے سے اعلان کردہ آپریشنل علاقے میں جنگی جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کے خلاف حملوں کا مقصد فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی نسل کشی کو روکنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی اور ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی آپریشن بند نہیں ہوں گے۔

نومبر 2023ء سے یمنی مسلح فوج غزہ کی پٹی کی حمایت میں بحیرہ احمر میں یا کسی اور جگہ پر قابض اسرائیلی ریاست سے منسلک مال بردار جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا رہی ہے۔ ان کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی جنگ میں یمنی فورسز اور عوام کا فطری رد عمل قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan