نابلس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈز قابض صہیونی دشمن کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے دشمن کو وارننگ دی ہے کہ “ہم دشمن کو فدائی حملے کرنےوالوں کے طوفان میں ڈبو دیں گے‘‘۔
ویڈیو میں تل ابیب میں مزاحمتی کارروائیوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں اور ویڈیو ریکارڈنگ میں شہید جعفر منیٰ کا ایک پیغام بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے گذشتہ اگست میں تل ابیب آپریشن کیا۔
ویڈیو میں القسام کا ایک مجاھد بھی نمودار ہوا، جسے “زندہ شہید” کہا جاتا ہے، وہ صہیونی دشمن کو پیغام بھیجتا ہے اور اسے اس کے جرائم کا سخت جواب دینے کی دھمکی دیتا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ فلسطینی مجاھدین دشمن سے جیلوں میں قید فلسطینیوں پرمظالم کا حساب لیں گے۔