Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی بند کی گئی امداد فوری بحال کرنے کا مطالبہ

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو روکنے کے قا بض اسرائیل کا فیصلہ “انسانی ہمدردی کے نتائج کا باعث بن سکتا ہے”۔

یورپی یونین نے اتوار کی شام ایک پریس بیان میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات میں ثالثی کرنے والے ممالک کے لیے اپنی “مضبوط حمایت” کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے اور غزہ پر جنگ کے لیے مذاکرات کی “تیزی سے بحالی” پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ “ایک مستقل جنگ بندی غزہ کی تعمیر نو کو یقینی بناتے ہوئے تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کرے گی، اور تمام فریق مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں”۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے لیے مکمل تیز رفتار، محفوظ اور غیر محدود رسائی کو یقینی بنانے اور امدادی کارکنوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو غزہ میں مؤثر اور محفوظ طریقے سے کام کرنے کی اجازت دینے کے لیے مطالبے کا اعادہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan