Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہالینڈ کی عدالت نے قید فلسطینی رہ نما کی حراست میں توسیع کردی

روٹرڈیم – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )منگل کی شام ہالینڈ میں روٹرڈیم کی عدالت نے یورپی فلسطینی کانفرنس کے سربراہ کی نظربندی میں توسیع کا فیصلہ کیا جب کہ عدالت کے قرب و جوار میں ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

عدالت کے ساتھ موجود ذرائع نے تصدیق کی کہ روٹرڈیم کی عدالت کے جج نے امین ابو راشد کی حراست میں 7 دسمبر 2023 تک توسیع کا فیصلہ کیا۔

عدالتی سیشن کے ساتھ ساتھ درجنوں فلسطینیوں، عربوں اور غیر ملکیوں نے ہالینڈ کی روٹرڈیم کی عدالت کے سامنے ڈچ جیلوں میں نظر بند فلسطینی کارکن امین ابو راشد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ابو راشد فلسطینی نژاد ڈچ شہری ہیں جو یورپی فلسطینی کانفرنس کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے یورپی براعظم میں فلسطین اور اس کے کازکے لیے انصاف کا کا مطالبہ کیا اور فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے آواز بلند کی۔ تین دہائیوں تک تمام شعبوں، خاص طور پر عوامی ، خیراتی اور قانونی شعبوں میں سرگرم رہے، فلسطینیوں کی شکایات اور مسائل کوعالمی سطح پر پیش کیا اور فلسطینیوں کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی کے لیے سرگرم رہے۔

امین ابو رشید کے ایک دوست حسام الدلکی کہتے ہیں امین جسے یہاں 3 ماہ سے ناانصافی اور جھوٹے طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے نے شام، لبنان اور فلسطین میں پناہ گزینوں کے لیے کیمپوں اور امداد کے لیے انسانی ہمدردی کا کام کیا ہے۔

خیال رہے کہ امین ابو راشد کو چند ماہ قبل ہالینڈ میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر فلسطینیوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت [حماس]کو مالی معاونت کی فراہمی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ اگرچہ ان پر مقدمہ نہیں چلایا گیا مگر انہیں مسلسل حراست میں رکھ کر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan