Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کے وفد کی دوحہ میں روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

دوحہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک وفد نے روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے ساتھ غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ جارحیت سات اکتوبر 2023 سےجاری ہے جس میں قابض صہیونی دشمن ریاست  فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

انادولو کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق قطرکے  دارالحکومت دوحہ میں بوگدانوف کے ساتھ حماس کے رہ نما موسیٰ ابو مرزوق کی سربراہی میں حماس کے وفد نے ملاقات کی۔

بیان کے مطابق ملاقات میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم، منظم نسل کشی، جبری نقل مکانی اور شہریوں اور بنیادی ڈھانچے جیسے پناہ گاہوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے طریقوں اور علاقائی پیش رفت سے نمٹنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

حماس کے وفد نے “اجتماعی قومی میکانزم کے ذریعے فلسطینی کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کی تشکیل” کے عمل کے بارے میں روسی حکام کو بریفنگ دی۔

وفد نے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور فلسطینیوں کی مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan