Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا طوفان الاقصیٰ میں شہید قائدین کے مشن جاری رکھنے کا عہد

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اپنے شہید قائدین کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے عرب اور عالم اسلام کے لیے سوگ کا اظہار کرتے ہوئے یہ عہد کیا ہے کہ وہ حماس ان کے خون سے وفاداری کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھے گی۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ “فخر اور اعزاز کے تمام جذبوں کے ساتھ حماس ہمارے فلسطینی عوام کے بیٹوں، ہماری عرب اور اسلامی قوم کے عوام کے لیے جماعت کی قیادت کی شہادت کے سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ ہم اس موقعےپر اپنے بہادر شہید مجاھد رہ نماؤں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ میں اپنے پاک خون سے تحریک آزادی کو مہمیز دینے والوں میں سب سے آگے شہید رہ نما اسماعیل ہنیہ (ابو العبد) ہیں جو حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ تھے۔ انہیں بزدل دشمن نے ایران میں نشانہ بنا کر شہید کیا۔
اس کے بعد حماس اپنے شہید رہ نما اور طوفان الاقصیٰ کے ماسٹر مائینڈ شہید رہنما یحییٰ سنوار (ابو ابراہیم) جو اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ تھے کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

قافلہ شہدا میں حماس کے رہنما صالح العاروری (ابو محمد) جو حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ تھے معرکہ طوفان الاقصیٰ میں اپنی جان کانذرانہ پیش کرکے سرخرو ہوگئے۔

شہید رہنما تیسیر ابراہیم (ابو محمد) حماس کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ تھے۔

شہید رہنما اسامہ المزینی (ابو حمام) غزہ کی پٹی میں حماس کی شوریٰ کونسل کے سربراہ۔

شہید رہنما، روحی مشتہی (ابو جمال)، حماس کے سیاسی بیورو کے رکن۔

شہید رہنما سامح السراج (ابو فکری)، حماس کے سیاسی بیورو کے رکن۔

شہید رہنما مروان عیسیٰ (ابو البراء)، حماس کے سیاسی بیورو کے رکن۔

شہید رہنما زکریا معمر (ابو احمد)، حماس کے سیاسی بیورو کے رکن۔

شہید رہنما جمیلہ الشنطی (ام عبداللہ)، حماس کی سیاسی بیورو کی رکن۔

شہید رہنما جواد ابو شمالہ (ابو کرم)، حماس کے سیاسی بیورو کے رکن۔

غزہ کی پٹی میں حماس کی جنرل سکیورٹی سروس کے سربراہ شہید رہنما سامی عودہ (ابو خلیل)۔

شہید رہنما محمد ابو عسکر (ابو خالد)، غزہ کی پٹی میں حماس کے انتظامی دفتر کے رکن۔

شہید رہنما خالد النجار “ابو عبادہ” – مغربی کنارے مین جماعت کی قیادت کے رکن۔

شہید رہنما یاسین ربی “ابو شاہد” – مغربی کنارے کی قیادت کے رکن۔

شہید رہنما فتح اللہ شریف “ابو الامین”، بیرونی قیادت کے رکن اور لبنان میں حماس کے رہنما۔

حماس نے ان تمام رہ نماؤں اور دوسرے شہید کارکنوں اور رہ نماؤں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے آزادی کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ان عظیم قائدین کی شہادت کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو پنجہ یہود سے آزاد کرانا اور پورے فلسطین کو استبدادی صہیونی استعماری چنگل سے آزاد کرانا ہے۔ حماس نے اس عظیم نصب العین کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں۔ اب ان کی قربانیوں کا قرض آنے والی نسلوںکی گردنوں پر قرض ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan