قاہرہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’ حماس‘ نے کہا ہے کہ جماعت کے رہنماؤں کا ایک وفد مصری حکام کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے پیش رفت پر بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچا ہے۔
حماس نے پیر کے روز مرکز اطلاعات فلسطین کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک کی قیادت کا ایک وفد قیادت کونسل کے سربراہ محمد درویش کی سربراہی میں سرکاری دورے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مصری قیادت سے ملاقات کرے گا اور اس کے تین مرحلوں میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کرے گا۔
بیان کے مطابق،وفد میں قیادت کونسل اور تحریک کے مذاکراتی ٹٰیم کے ارکان شامل ہیں۔ ان میں خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، نزار عوض اللہ، عزت الرشق، محمد نصر، اور غازی حمد شامل ہیں۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قیادت کا وفد ان رہائی پانے والے قیدیوں سے ملاقات کرے گا جنہیں گزشتہ ہفتے رہا کر کے مصر بھیج دیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بے گھر شہریوں کی واپسی کا تاریخی منظر اور یہ گرجتی ہوئی انسانی پیش قدمی فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے، محکوم بنانے یا دہشت زدہ کرنے اور انہیں اس سرزمین پر مزاحمت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی فاشسٹ دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔