رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن اور فلسطین نیشنل انیشیٹو کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ البرغوثی کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی دھمکیوں اور ان کے خلاف اکسانے کی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس نے ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ مہم قومی اتحاد اور فلسطینی سماجی دھارے کو نشانہ بنانے اور سیاسی اخراج کے نقطہ نظر میں اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔
حماس نے کہاکہ “ڈاکٹر برغوثی کے خلاف یہ “منظم مہم ان کے قوم پرست، یونینسٹ موقف، مزاحمت کے لیے ان کی حمایت اور جنین میں جاری فلسطینی اتھارٹی کی ظالمانہ کارروائی کی مخالفت کا رد عمل ہے۔
حماس نے تمام فلسطینی قوتوں ،دھڑوں اور اداروں پر زور دیا کہ وہ ان غیر محب وطن طرز عمل کے خلاف آواز بلند کریں جن کا مقصد فلسطینی قیادت اور حریت پسند سوچ رکھنے والوں کو کمزور کرنا ہے۔ ہم سب کو ایسے طرز عمل کا مقابلہ کرنا ہے جو ہماری قومی اقدار سے متصادم ہیں۔
حماس نےفلسطینی قوتوں پر زور دیا کہ وہ فاشسٹ قابض صہیونی دشمن کے منصوبوں اور مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں جاری قتل عام اور نسل کشی کے خلاف اپنی صفوں کو متحد کرے۔