Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی اقصیٰ ٹی وی کو سیٹلائٹ پر بلاک کرنے کے امریکی اور مغربی فیصلے کی شدید مذمت

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فاشسٹ صہیونی ریاست کے ایما پر اقصیٰ ٹی وی چینل کو تمام سیٹلائٹ سے بلاک کرنے کے امریکی اور یورپی مشترکہ فیصلے کو آزادی صحافت اور دنیا بھر میں مزاحمت کی آواز سننے کےفلسطینی عوام کے آئینی حق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

حماس نے اس مجرمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ’ یہ غیر منصفانہ فیصلہ آزاد فلسطینی میڈیا کو براہ راست نشانہ بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ چینل ہمارے عوام کے مصائب اور قابض ریاست کے جرائم کو دنیا تک پہنچانے کا واحد ذریعہ ہے ، یہ دشمن کی ان تمام پلیٹ فارمز کو خاموش کرنے اور گلا گھونٹنے کی ناکام کوششوں کی توسیع ہے جو ہماری سرزمین اور مقدس مقامات کے خلاف اس کی منظم دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہیں‘‘۔

حماس نے بین الاقوامی میڈیا اور پریس تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کی مذمت کریں اور قابض ریاست کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی جاری خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار مضبوط کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض ریاست کی طرف سے حق کو چھپانے کی تمام کوششیں ناکام ہو جائیں گی اور مزاحمت کی آواز موجود رہے گی، جو آزادی اور واپسی تک ہمارے لوگوں کے مصائب اور ان کے جائز حقوق کا اظہار کرتی رہے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan