غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ ہے کہ گذشتہ روز تین لاکھ بے گھر فلسطینی جنوبی اور وسطی گورنریوں سے غزہ اور شمالی گورنری میں واپس آئے۔
سرکاری میڈیا نے پیر کی شام ایک مختصر بیان میں مزید کہا کہ تین لاکھ بے گھر افراد جنوبی اور وسطی گورنری سے غزہ اور شمال کی طرف سے شاہراہ رشید اور صلاح الدین کے راستے 470 دن کی نسل کشی جنگ کے بعد واپس آئے “۔
حماس نے اعلان کیا کہ ثالثوں کی کوششوں سے شمالی غزہ کی وادی میں بے گھر ہونے والوں کی واپسی پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے،جو پیر 27 جنوری کی صبح کو نافذ ہوا۔
حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ نیتن یاہو نے شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والوں کی واپسی کو روکنے اور مزاحمتی قیدیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جو بہانے لگائے تھے حماس نے صہیونی دشمن کےان بہانوں کو ختم کردیا ہے۔ القسام بریگیڈز نے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے ساتھ مل کر جنگی قیدی اسرائیلی فوجی اربیل یہود کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسی بنیاد پر حماس ثالثوں کی کوششوں سے بے گھر ہونے والوں کی واپسی تک پہنچی ہے۔