Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی بمباری سے جنوبی لبنان کے شہر الخیام میں ایک شہری شہید، چار زخمی

بیروت –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر الخیام پر قابض اسرائیلی فوج کے ایک سفاکانہ فضائی حملے میں ایک شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ الم ناک واقعہ پیر کی شام پیش آیا جب قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے الخیام شہر کو نشانہ بنایا۔ وزارت صحت کے مطابق اس درندہ صفت حملے میں ایک شہری اپنی جان کی بازی ہار گیا جبکہ چار افراد مختلف نوعیت کی چوٹوں کا شکار ہوئے۔

یہ یاد رہے کہ قابض اسرائیلی ریاست نے 8 اکتوبر سنہ2023ء کو لبنان پر جارحیت کا آغاز کیا تھا، جو 23 ستمبر سنہ2024ء کو ایک ہمہ گیر جنگ میں تبدیل ہو گئی۔ اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک چار ہزار سے زائد افراد شہید اور تقریباً سترہ ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

اگرچہ 27 نومبر سنہ2024ء کو جنگ بندی کا ایک معاہدہ طے پایا، تاہم قابض اسرائیلی ریاست نے اس معاہدے کی بھی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اب تک تین ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی کو پامال کیا ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں مزید 258 فلسطینی شہری شہید اور 562 زخمی ہو چکے ہیں، جن کی تصدیق سرکاری اعداد و شمار سے ہوتی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے جزوی طور پر جنوبی لبنان سے انخلا کیا ہے، مگر اب بھی پانچ لبنانی پہاڑی چوٹیوں پر قابض ہے جن پر اس نے گزشتہ جنگ کے دوران زبردستی قبضہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ان علاقوں پر بھی قابض ہے جہاں وہ کئی دہائیوں سے غاصبانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے۔

یہ جارحیت بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی، قابض اسرائیلی ریاست کو مزید درندگی پر اکسا رہی ہے، جو پورے خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan