Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ، 16 شہید، درجنوں زخمی

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی شام ایک بار پھر انسانی درندگی کی انتہا کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں میں امداد کے انتظار میں بیٹھے نہتے فلسطینی شہریوں کو گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمال مغربی علاقے “موراگ” کے قریب امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی توپ خانے کے حملے میں 6 شہری شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

اسی طرح شمالی غزہ کے علاقے “السودانیہ” میں قابض فوج کی وحشیانہ گولہ باری اور فائرنگ سے مزید 10 نہتے شہری جام شہادت نوش کر گئے جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ النابلسی چوک کے مقام پر امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر اسرائیلی ڈرون کے ذریعے کیے گئے حملے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال القدس منتقل کیا گیا۔

اس سے قبل العودہ ہسپتال نے اطلاع دی تھی کہ نتساریم کے محور پر قابض اسرائیل کی فائرنگ سے 15 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں اکثریت ان افراد کی تھی جو امدادی مراکز پر جمع تھے۔ جبکہ خان یونس اور رفح کے درمیان واقع امدادی مراکز کے آس پاس بھی 7 شہری شہید ہوئے۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ منگل کی صبح سے اب تک قابض اسرائیلی فوج کی درندگی سے 81 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 32 افراد وہ تھے جو امداد کے منتظر تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan