Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 88 شہادتیں، 374 زخمی

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی درندوں کی جانب سے جاری وحشیانہ بمباری اور قتل عام نے غزہ کے مظلوم و نہتے فلسطینیوں پر ایک اور قیامت ڈھا دی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں قابض اسرائیل کے ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے مزید 88 فلسطینی شہید اور 374 شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اپنے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی کہ ان 88 شہداء میں سے 12 وہ مظلوم فلسطینی ہیں جن کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں، جبکہ 374 زخمیوں کو غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روزی کمانے کی کوشش میں قابض اسرائیلی گولیوں اور بموں کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں میں سے مزید 11 شہید ہو گئے ہیں، جبکہ 36 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔ اس طرح اب تک محنت مزدوری کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 1,132 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 7,521 سے تجاوز کر چکی ہے۔

قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک اور دوا کی بندش کے باعث حالات انتہائی تشویشناک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد، جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں، شدید غذائی قلت اور فاقہ کشی کے باعث شہید ہو گئے۔ یوں اب تک بھوک اور غذائی قلت کے سبب شہید ہونے والوں کی تعداد 133 ہو چکی ہے، جن میں 87 بچے شامل ہیں۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق، قابض اسرائیل کی جانب سے 18 مارچ سنہ2025ء سے اب تک جاری جارحیت میں 8,657 فلسطینی شہید اور 32,810 شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں قابض اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر سنہ2023ء سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 59,821 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 144,851 زخمی ہو چکے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں بچوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔

وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اب بھی سینکڑوں لاشیں غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں یا سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں۔ ناقابلِ بیان خطرات اور قابض اسرائیلی بمباری کی شدت کے باعث ایمبولینس عملہ اور سول ڈیفنس اہلکار متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پا رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan