Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایران میں قابض اسرائیلی ایجنٹوں کی گرفتاری، جیل پر حملہ، قیدیوں کی ہلاکت اور فرار کی تفصیلات

تہران –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  ایران نے اپنی سرزمین پر سرگرم قابض اسرائیلی خفیہ نیٹ ورکس کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ہفتے کے روز ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیری نے اعلان کیا کہ ایرانی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں نے ملک کے اندر دشمن ایجنٹوں کے منظم نیٹ ورکس کا سراغ لگایا اور انہیں توڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق حاصل کی گئی معلومات نہایت اہم، نازک اور قیمتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان نیٹ ورکس کی مکمل شناخت نہایت درستگی، سنجیدگی اور برق رفتاری کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

جہانگیری نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں اور کچھ افراد پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے، تاہم عدالت کا فیصلہ آنے تک کسی بھی گرفتار فرد کو باقاعدہ جاسوس کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کیس کی تفصیلات کو فی الحال ظاہر نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ دشمن ان معلومات کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکے۔

ایوین جیل پر حالیہ حملے کے حوالے سے جو رپورٹس سامنے آئیں، ان میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ حملہ قابض اسرائیل کی جانب سے اپنے جاسوسوں کو قتل کرنے کی سازش کا حصہ تھا۔ اس بارے میں ترجمان نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ اس مفروضے کی تصدیق نہیں کرتے، تاہم یہ ضرور کہا کہ اس حملے کا اصل مقصد ایرانی عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، اسلامی انقلاب کے حامیوں کو ڈرانا، اور ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچانا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں عام شہریوں، قیدیوں کے اہلِ خانہ، عدلیہ کے عملے اور جیل کے آس پاس رہنے والے مقامی افراد کو نشانہ بنایا گیا، جن میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں وہ پانچ قیدی بھی شامل تھے جن پر مالی بدعنوانی کے الزامات تھے، جب کہ چند قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان میں کوئی نمایاں قیدی شامل نہیں تھا۔ ایرانی حکام کو یقین ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں کو جلد واپس جیل پہنچا دیا جائے گا۔

دوسری جانب، ایران کے شمالی صوبے مازندران میں پاسدارانِ انقلاب نے ایک پیچیدہ خفیہ کارروائی کے دوران دشمن کے ایک اہم ایجنٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جو بیرونِ ملک موجود ایران دشمن عناصر کی ہدایات پر ملک میں ایک دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسی نیٹ ورک کے مزید افراد کو بھی شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور یہ ساری کارروائی ایران کے اندر ایک وسیع خفیہ آپریشن کا حصہ تھی۔

قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے خلاف وحشیانہ جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک ایران کی سیکیورٹی ایجنسیاں درجنوں ایسے افراد کو گرفتار کر چکی ہیں، جو قابض اسرائیلی مفادات کے لیے ایران میں کارروائیاں کر رہے تھے۔

یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب فلسطینی عوام پر قابض اسرائیل کی طرف سے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کو جبری ہجرت، قتل عام اور نسل کشی کا سامنا ہے۔ اسرائیل کی درندگی صرف فلسطین تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے میں بدامنی، تباہی اور انارکی کا موجب ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan