Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی، حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں میں مشقیں

مقبوضہ بیت المقدس – [مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن]صہیونی قابض فوج نے پیر کی صبح لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ میدانی کشیدگی کے درمیان مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں اور وادی حولہ کے شمال میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔

 

قابض فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مشقوں کے علاقے میں گاڑیوں کی تیزی سے نقل و حرکت دیکھنے کو ملے گی جب کہ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جائیں گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ روٹ 918 آج رات 10:00 بجے سے بدھ کی صبح 8:30 بجے تک وقفے وقفے سے کئی حصوں میں بند رہے گا۔

یہ مشقیں صیہونی قابض ریاست اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کی صورت حال کی روشنی میں سامنے آئی ہے، جس کی وجہ قابض ریاست کا کہنا ہے کہ حز ب اللہ سرحدی علاقے مداخلت کرتے ہوئے اسرائیلی خود مختاری کو چیلنج کررہی ہے۔

لبنانی پریس ذرائع نے کہا کہ “اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ذریعے ایک سفارتی پیغام میں لبنان کو خبردار کیا ہے کہ وہ دو مقامات کو خالی کرنے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال کرے گا جس کے بارے میں اس نے کہا تھا کہ حزب اللہ نے مزارع شعبا اور کفار شعبا پہاڑیوں کے اندر قائم کیا ہے۔

لبنانی اخبار الاخبار نے کہا: “یہ پیغام واضح اور سیدھا تھا کہ جب تک حزب اللہ ان دونوں مقامات کو خالی نہیں کرتی، اسرائیلی فوج خود انہیں طاقت کے ذریعے خالی کرنے میں پہل کرے گی۔”

اخبار نے نشاندہی کی کہ “حزب اللہ نے اس سے منسلک تمام لوگوں کو جواب دیا کہ یہ زمینیں لبنانی ہیں اور ان پر اسرائیل کا قبضہ ہے، لبنان کو ان تک رسائی کا حق ہے چاہے وہ اپنے سرکاری اداروں کے ذریعے ہو یا ان لوگوں کے ذریعے جو کام کر کے اپنی زندگی گزار رہے ہوں۔ اس نے انخلاء کے عمل کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

اس کے نتیجے میں کابینہ کے ایک رکن اور صہیونی توانائی کے وزیر یسرائیل کاٹز نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کو دھمکی دی اور کہا کہ نصراللہ کو جو دھچکا لگے گا اس کا موازنہ دوسری لبنان جنگ سے نہیں کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan