Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القدس، قابض اسرائیل کی مغربی کنارے میں گرفتاریاں اور گھر مسمار

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی افواج نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی وسیع مہم شروع کی جس کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوج کی فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ سلفیت میں دو اسیران کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

طبی ذرائع کے مطابق قلندیہ کیمپ میں تین فلسطینی نوجوان قابض فوج کی گولیوں سے زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ صہیونی افواج نے متعدد بکتربند گاڑیوں کے ساتھ کیمپ اور قریبی کفر عقب پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ساتھ صوتی بم بھی پھینکے۔

رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے گاؤں المغير میں روضہ براعم المغير پر چھاپہ مارا، عمارت کے اندرونی حصوں کی تصویریں لیں اور نگران عملے کو حکم دیا کہ گاؤں کی سڑکوں پر والدین کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جائے۔

نابلس میں قابض فوج نے برقہ گاؤں سے نوجوان معتز دغلس اور کریم السنکل سمیت کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جبکہ زواتا، شیخ مونس اور سبسطیہ علاقوں میں بھی چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں کم عمر علاء ثمین کاید بھی شامل ہے۔

صبح کے وقت قابض فوج نے بورین ثانویہ سکول کے سامنے ایک فوجی چوکی قائم کر دی جس سے طلبہ کے تعلیمی اوقات متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ گاؤں کے داخلی راستے تیسرے روز بھی مکمل طور پر بند رکھے گئے۔

جنین میں قابض فوج نے سیلہ الحارثیہ گاؤں سے تین سابق اسیران کو دوبارہ گرفتار کر لیا اور شہر الخلیل میں واقع الاهلی ہسپتال کے صحن میں بکتربند گاڑیوں کے ساتھ داخل ہو کر وہاں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

سلفیت میں قابض فوج نے بروقین گاؤں میں اسیران ماہِر اور جمیل سمارہ کے گھر کو دھماکے سے مسمار کر دیا، اس سے قبل پورے علاقے کا محاصرہ کر کے شہریوں کو قریب آنے سے روک دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ دو برسوں میں مغربی کنارے میں 83 “سزا کے طور پر” گھروں کی مسماری کی کارروائیاں کی ہیں۔ غزہ پر مسلط جنگ کے بعد سے یہ جارحیت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، اب تک 1057 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، 10 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور گرفتار شدگان کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ چکی ہے جن میں 1600 بچے شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan