Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے جبری طور پر لاپتا کیے گئے دس کمسن بچے قابض اسرائیلی قید سے رہا

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )

قابض اسرائیلی افواج نے جمعرات کی شام جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے تعلق رکھنے والے دس کمسن فلسطینی بچوں کو کئی ہفتوں تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ان بچوں کو قابض اسرائیلی فوج نے شمالی رفح کے علاقے میں موجود ایک امدادی مرکز کے قریب سے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ انسانی امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہیں کئی ہفتے قید میں رکھنے کے بعد کِرم ابو سالم کے راستے واپس غزہ میں داخل ہونے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جن بچوں کو رہا کیا گیا ان میں عماد مصطفی محمد ابو طعیمہ، محمود عصام محمود ابو حدید، مؤمن ہانی عبدالعزیز ابو ہجرس، ہلال ابراہیم منصور البشیطی، کرم حمدی عبدالرحمن حسین، فارس سلیمان صالح ابو جزر، قصی کائد توفیق الزازا، احمد محمد فضل الحلو، معاذ سید سالم اور عمر نزار عصفور شامل ہیں۔

ان معصوم بچوں کو ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا جب وہ صرف خوراک، پانی اور طبی امداد کے حصول کے لیے نکلے تھے۔ ان پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا اور نہ ہی انہیں قانونی تحفظ دیا گیا۔ دورانِ حراست ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا جو بین الاقوامی انسانی قانون اور بچوں کے حقوق کے عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ واقعہ قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بچوں کو بطور ہدف بنانے کی ایک اور بھیانک مثال ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ قابض ریاست نہ صرف بچوں کو گرفتار کر رہی ہے بلکہ انہیں ذہنی و جسمانی تشدد، بھوک اور خوف کے ماحول میں رکھنے جیسے غیر انسانی مظالم کا نشانہ بھی بنا رہی ہے۔

ان بچوں کی رہائی ایک وقتی راحت ضرور ہے، مگر سوال یہ ہے کہ انہیں آخر کیوں گرفتار کیا گیا؟ اور ان کے ساتھ جو اذیت ناک سلوک کیا گیا اس کا کون ذمہ دار ہے؟ عالمی برادری کی خاموشی ان مظالم میں شراکت داری کے مترادف بنتی

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan