Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ اور خانیونس میں قابض اسرائیلی فوج کو کاری ضرب، ٹینک و گاڑیاں تباہ

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابض اسرائیل کی درندگی اور وحشیانہ جارحیت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی آہنی دیوار ایک بار پھر بلند ہو گئی ہے۔ ہفتے کے روز، اسلامی جہاد کے عسکری ونگ “سرایا القدس” نے غزہ اور خانیونس کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی افواج اور ان کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر متعدد اہم کارروائیاں انجام دیں، جن کے نتیجے میں کئی جنگی گاڑیاں اور ٹینک، خصوصاً “میرکاواہ” ٹینک تباہ ہو گئے۔

سرایا القدس نے اپنے علیحدہ علیحدہ عسکری بیانات میں بتایا کہ آج صبح انہوں نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے “التفاح” میں ایک “میرکاواہ” ٹینک کو اس وقت تباہ کیا، جب اس کے راستے میں پہلے سے نصب شدہ اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کو دھماکے سے اُڑایا گیا۔

ایک اور کارروائی میں سرایا القدس نے تصدیق کی کہ غزہ کے مشرقی “زیتون” محلے میں 4 جولائی کو ایک اسرائیلی ٹینک کو “ریورس انجینئرنگ” کے ذریعے تیار کی گئی انتہائی طاقتور بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا، جب یہ قابض فوج کی پیش قدمی کے دوران وہاں داخل ہوا۔

جنوبی غزہ کے شہر خانیونس میں بھی سرایا القدس نے اعلان کیا کہ ان کے مجاہدین نے “شیخ ناصر” کے مشرق میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو گھریلو ساختہ “ڈرم بم” کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو براہِ راست نقصان پہنچا۔

سرایا القدس نے مزید بتایا کہ انہوں نے غزہ کے مشرقی “تفاح” محلے میں “جبل الصورانی” کے قریب قابض اسرائیلی فوج کے اجتماع پر 60 ملی میٹر کے مارٹر گولے داغے، تاکہ دشمن کی سرحدی چالاکیوں کو روکا جا سکے اور اس کی فوجی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا جا سکے۔

سرایا القدس نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے زمینی اور انجینئرنگ یونٹ مکمل طور پر فعال ہیں اور قابض اسرائیلی افواج کی دراندازی کی کوششوں کو روکنے اور مسلسل حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے میدان میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ “القسام بریگیڈز” نے اعلان کیا کہ ان کے نشانہ بازوں نے خانیونس کے مشرقی علاقے “عبسان الکبیرہ” میں ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنایا، جسے جان لیوا زخم آئے۔

القسام بریگیڈز کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت اب بھی تمام تر وحشیانہ بمباری، تباہی اور محاصرے کے باوجود سینہ تان کر قابض اسرائیلی دراندازیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ مجاہدین نے قابض دشمن کی ہر محاذ پر ایسی حکمت عملی سے مزاحمت کی ہے جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan