Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کولمبیا کے صدر کا اسرائیل جانے والے کوئلے کے جہازوں کو روکنے کا حکم

بوگوٹا –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے ایک فیصلہ کن اقدام کے تحت اسرائیل جانے والے کسی بھی کوئلے سے لدے بحری جہاز کو روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ ان کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔

صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں کہا، “بطور سربراہ مسلح افواج، میں نے حکم دیا ہے کہ جو کوئی بھی جہاز اسرائیل کی جانب کوئلہ لے کر جا رہا ہو، اسے روکا جائے”۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جمعرات کے روز کولمبیا کی بندرگاہ سیئناگا سے ایک کوئلے سے بھرا جہاز قابض اسرائیل کے لیے روانہ ہوا۔

صدر پیٹرو نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں پر قابض اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و ستم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اگست کے مہینے میں قابض اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی عائد کی تھی، اور اس جہاز کی روانگی حکومت کے احکامات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نہ صرف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے بلکہ نسل کش جارحیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات بھی کر رہی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنہ2023ء، 7 اکتوبر سے قابض اسرائیل نے امریکہ کی کھلی پشت پناہی میں غزہ کے مظلوم عوام پر ایک بےرحم نسل کش جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ اس جارحیت میں اب تک دو لاکھ دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ مزید نو ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں جن کا آج تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ قحط نے بھی سینکڑوں جانیں نگل لی ہیں۔

کولمبیا کی طرف سے یہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ سچے اور باعمل یکجہتی کی ایک جراتمندانہ مثال ہے، جو دنیا بھر کی اقوام کے لیے ایک پیغام ہے کہ ظلم کے خلاف خاموشی بھی جرم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan