Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی قید سے 7 غزہ کے اسیر رہا، ہسپتال منتقل

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  قابض اسرائیل کی ظالمانہ گرفت سے جمعرات کی شام سات فلسطینی اسیران کو رہا کر دیا گیا۔ یہ وہ اہلِ غزہ ہیں جنہیں پچھلے مہینوں میں زمینی حملوں اور اندرونی دراندازی کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، اور قابض ریاست نے انہیں مختلف جیلوں میں قید رکھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، رہا کیے گئے ان تمام اسیران کو رہائی کے فوراً بعد دیر البلح کے شہداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاکہ ان کا طبی معائنہ اور علاج کیا جا سکے۔ طویل اسیری کے دوران ان کی جسمانی حالت متاثر ہوئی تھی، جس پر فوری طبی نگہداشت ضروری تھی۔

رہا ہونے والے ان اسیران میں شامل ہیں۔

محرز سمیر محرز تاري۔ (عمر 34 سال)
ادیب کارم اکرم عید (عمر 30 سال)
یاسین شعبان صبح حلاوہ (عمر 40 سال)
نبیل حمدی عبد دلول (عمر 58 سال)
خالد مصطفی عبدالعزیز ابو ریا (عمر 51 سال)
محمود عبد الحق محمد علوش (عمر 45 سال)
موسیٰ عبد الحق محمد علوش (عمر 43 سال)

یہ تمام افراد غزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں تسلمون، ہداریم، ابو کبیر اور الجلمہ کی صہیونی جیلوں میں قید رکھا گیا تھا، جہاں انہیں بدترین سلوک کا سامنا رہا۔

رہائی کے بعد ان کے چہرے پر اگرچہ آزادی کی جھلک تھی، لیکن قابض اسرائیل کی جیلوں میں برداشت کی گئی اذیتوں کے نشان اب بھی ان کے جسموں پر نمایاں تھے۔

ادھر فلسطینی اسیران و محررین کے امور کی اعلیٰ اتھارٹی کے سربراہ قدورہ فارس نے بتایا کہ قابض اسرائیل اس وقت بھی تقریباً 2500 فلسطینی مرد و خواتین کو سدیہ تیمان، عنتوت، عوفر اور النقب جیسے عقوبت خانوں میں قید رکھے ہوئے ہے۔ ان میں سے اکثریت کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے، جنہیں سنہ2023ء کے بعد جاری مسلسل جارحیت کے دوران اغوا کر کے جبراً لاپتا کیا گیا۔

قابض ریاست نہ صرف غزہ کے شہروں کو ملبے کا ڈھیر بنا چکی ہے، بلکہ فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈال کر ذہنی و جسمانی طور پر بھی توڑنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ تحریکِ آزادی فلسطین کو کچلا جا سکے۔

یہ رہائی ان ہزاروں قیدیوں کے لیے امید کی ایک کرن ضرور ہے، جو اب بھی قابض اسرائیل کی کال کوٹھڑیوں میں بند ہیں، اور جن کی رہائی عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی منتظر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan