غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں دو سینئر صحافی اپنے خاندان کے افراد اور بچوں سمیت شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے صحافی تمیم معمر اور عبداللہ السوسی کے گھروں کو براہ راست نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے متعدد بچے اور رشتہ دار شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، جمعہ کی سہ پہر خان یونس میں دو الگ الگ حملوں میں دونوں صحافیوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
شہید صحافی تمیم معمر فلسطین ٹی وی کے لیے کام کرتے تھے، جبکہ عبداللہ السوسی الاقصیٰ چینل سے منسلک تھے۔
ان دونوں صحافیوں کی شہادت سے، گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد شہید صحافیوں کی تعداد 166 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب، فلسطین کی صحافتی برادری نے دونوں صحافیوں کی شہادت کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سوچا سمجھا قتل اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے، صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔
غزہ میں پریس یونین نے کل جمعہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “دو صحافیوں کا قتل غزہ میں صحافیوں کو قابض دشمن کے منظم طریقے سے نشانہ بنانے کے فریم ورک کے اندر ایک نیا جرم ہے۔”