Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر صہیونی بمباری میں فلسطینی صحافی ابراہیم حجاج شہید

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  غزہ کی مظلوم اور محصور سرزمین ایک بار پھر قابض اسرائیل کے جنگی جہازوں کی اندھی بمباری کا نشانہ بنی، جب بدھ کے روز ایک فلسطینی صحافی ابراہیم محمود حجاج غزہ شہر کے مشرقی علاقے میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگارنے بتایا کہ صحافی ابراہیم حجاج کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب قابض اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے الزہراء سکول کے قریب رہائشی مکانات پر بمباری کی۔ یہ المناک واقعہ غزہ شہر کے مشرقی محلے “الدرج” میں پیش آیا، جہاں حجاج خبروں کی کوریج کے لیے موجود تھے۔

اس المناک حملے میں دیگر کئی فلسطینی شہری بھی شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہید ابراہیم حجاج تین بچوں کے باپ تھے اور پیشے کے لحاظ سے ایک ہنر مند صحافتی فوٹوگرافر کے طور پر جانے جاتے تھے۔

ابراہیم حجاج کی شہادت کے ساتھ ہی قابض اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد سنہ2023ء کی 7 اکتوبر سے اب تک بڑھ کر 235 ہو چکی ہے، جو عالمی صحافتی تاریخ میں ایک اندوہناک اور شرمناک ریکارڈ ہے۔

غزہ میں طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صرف بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ان میں 15 افراد وہ تھے جو بھوک، پیاس اور محاصرے کی اذیت سہتے ہوئے انسانی امداد کے منتظر تھے۔

صحافیوں کی یونین نے اس ہولناک واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم حجاج اور دیگر صحافیوں کو نشانہ بنانا دراصل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا “میدان میں پھانسی دینے” جیسا جرم ہے، جس کا مقصد سچ کی آواز کو خاموش کرنا اور فلسطینی حقیقت کو دنیا سے چھپانا ہے۔

یونین نے بین الاقوامی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس بہیمانہ جرم کے خلاف فوری قدم اٹھائے، صحافیوں کو تحفظ دے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

قابض اسرائیل کی درندگی اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ وہ اب صرف جنگی اہداف تک محدود نہیں بلکہ قلم، کیمرے اور سچائی کی زبان کو بھی اپنی بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ابراہیم حجاج جیسے صحافی فلسطینی قوم کی آواز تھے، جنہیں صرف اس لیے خاموش کیا گیا کیونکہ وہ دنیا کو حقیقت دکھا رہے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan