Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رفح میں امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر حملہ، 16 شہید، درجنوں زخمی

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی ریاست کی درندگی کا ایک اور اندوہناک باب اس وقت رقم ہوا، جب جنوبی غزہ کے شہر رفح میں امدادی سامان کے منتظر معصوم فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کر دی گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 فلسطینی شہید اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔

یہ دلخراش واقعہ پیر کی شام موراگ کراسنگ کے قریب اُس وقت پیش آیا، جب درجنوں مرد، عورتیں اور بچے امداد کے منتظر قطاروں میں کھڑے تھے کہ اچانک قابض اسرائیلی فوج نے براہِ راست فائرنگ شروع کر دی۔

عینی شاہدین اور طبی ذرائع نے مرکز اطلاعاتِ فلسطین کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی 9 افراد شہید ہو گئے، جب کہ زخمیوں کی تعداد درجنوں تک جا پہنچی، جن میں کئی کی حالت نازک ہے۔ بعد ازاں اسپتال میں مزید افراد دم توڑ گئے، جس سے شہداء کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔

شہداء کے نام درج ذیل ہیں:

  1. ادہم عبد زرعی زعرب

  2. محمد انور راغب قشطہ

  3. ہانی احمد العبادلہ

  4. نور حیدر عبدربہ ابو الحصین

  5. محمد محمود حسین زعرب

  6. عبد الرحمن محمد اللحام

  7. رامی وائل سعید طباسی

  8. خالد محمد احمد ابو رمضان

  9. رامی کمال احمد البریم

  10. شادي هشام محمد أبو عنزہ

یہ مظلوم فلسطینی کسی محاذِ جنگ پر نہیں تھے بلکہ صرف دو وقت کی روٹی اور پانی کے چند گھونٹ کی تلاش میں کھڑے تھے۔ مگر قابض اسرائیلی ریاست کی سفاکی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اُسے نہ انسانی جانوں کی پروا ہے، نہ عالمی قوانین کی۔

یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ اس خونچکاں سلسلے کی تازہ کڑی ہے، جو 27 مئی 2025ء سے اُس وقت شروع ہوا، جب امریکہ اور قابض اسرائیل کی نگرانی میں چلنے والی نام نہاد “فلاحی اسکیم” کے تحت امداد کی تقسیم کا نیا نظام متعارف کرایا گیا۔ اس نظام کے تحت اب تک سینکڑوں فلسطینی صرف اس جرم میں شہید کیے جا چکے ہیں کہ وہ خوراک اور دوا کے طالب تھے۔

اس بہیمانہ ظلم پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ کے اداروں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیل پر فوری دباؤ ڈالا جائے تاکہ غزہ کے محصور باسیوں کے لیے راستے کھولے جائیں، محاصرہ ختم ہو، اور امداد کی بروقت و محفوظ ترسیل کو ممکن بنایا جا سکے۔

ایک طرف دنیا انسانی ہمدردی کی بات کرتی ہے، اور دوسری طرف غزہ جیسے محصور علاقے میں امداد کے لیے کھڑے لوگوں کو بھی زندہ رہنے کا حق نہیں دیا جاتا۔ یہ نسل کشی ہے، یہ منظم قتلِ عام ہے، اور یہ بین الاقوامی ضمیر کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan