Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی آباد کاروں کو گاڑی تلے کچلنے کی کارروائی , فلسطینی نوجوان شہید

بیت لحم ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے جنوب میں بلدتہ الخضر کے قریب ایک گاڑی چڑھانے کی کارروائی میں دو صہیونی زخمی ہو گئے جبکہ اس بہادرانہ کارروائی کو انجام دینے والا فلسطینی نوجوان شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہو گیا۔

صہیونی فوجی ریڈیو نے بتایا کہ یہ کارروائی بیت لحم کے جنوب میں واقع النفق چوکی کے قریب ہوئی۔ حملہ آور نوجوان کا تعلق بلدتہ بیت فجار سے بتایا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوجوان نے الخضر چوراہے پر کھڑے صہیونیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا اور متعدد کو کچل ڈالا جس کے بعد صہیونی فوجیوں نے گولی مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔

بعد ازاں عامہ برائے امورِ شہریہ نے وزارتِ صحت کو اطلاع دی کہ بیت لحم کے جنوب میں قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والے 32 سالہ نوجوان مہدی محمد عواد ديرية جامِ شہادت نوش کر گئے۔

اس سے پہلے صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ حملہ آور نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر بعد میں اس کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔

واقعے کی جگہ پہنچنے والی صہیونی طبی ٹیم نے کہا کہ دو صہیونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت بعد میں تشویشناک بتائی گئی جبکہ دوسرا درمیانے درجے کے زخموں سے دوچار ہے۔

کارروائی کے فوراً بعد قابض فوج نے بیت لحم کے شمالی داخلی راستے اور النفق چوکی کو بند کر دیا جس کی تصدیق مقامی فلسطینی ذرائع نے بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ اتوار کے روز بھی مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ کی مشرقی بستی جیت کے قریب قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ نوجوان نے گاڑی چڑھانے کی کارروائی کی کوشش کی تھی۔

اس کارروائی کے دوران ایک صہیونی فوجی بھی ہلاک ہوا تھا جسے سر میں گولی لگی تھی۔ بعد میں قابض فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ فوجی ممکنہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا شکار ہوا۔

فلسطینی وزارت صحت کو عامہ برائے امورِ شہریہ نے اطلاع دی کہ اس روز 24 سالہ محمود حسن عبدالرحمن عقاد قلقیلیہ کے مشرق میں جیت کے قریب قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan