لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اہم رہنماء سید ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔ بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ نے سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے مرکزی رہنماء سید ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہاشم صفی الدین کو 3 ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصراللّٰہ کے کزن تھے۔ حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصراللّٰہ کو گذشتہ ماہ کے آخر میں اسرائیل نے ایک حملے میں شہید کر دیا تھا۔