Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا “ہُد ہد” ڈرون جس نے صہیونیوں کی نیندیں اڑا دیں کیا ہے؟

یروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں قابض ریاست کے اندر کے مناظر، خاص طور پر حیفہ کے علاقے اور بندرگاہ کو دکھایا گیا ہے۔ اس کلپ میں اسرائیل کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ مزاحمت اسرائیلی گہرائی کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ یہ فضائی مناظر معروف پرندے “ہدہد” کے نام سے تیار کردہ ’ہد ہد‘ڈرون کے ذریعے حاصل کیے گئے۔

اسی تناظر میں المنار چینل نے ڈرون کی صلاحیتوں کے حوالے سے معلومات شائع کرتے ہوئے کہا کہ “یہ پرواز میں بہت تیز ہے، مشکل حالات کو برداشت کرتا ہے، ہوشیار اور چوکنا اور دشمن سے چھپنے کی صلاحیت رکھتا ہے”۔

جن علاقوں کی تصویر کشی کی گئی ہے ان میں رافیل ملٹری انڈسٹریز کمپلیکس، ٹیسٹنگ سرنگ، میزائل انجنوں کے گودام، ڈیوڈز سلنگ اور آئرن ڈوم کے لیے پلیٹ فارم اور کنٹرول اور گائیڈنس سسٹم کے کارخانے شامل ہیں۔

ویڈیو کلپ میں حیفا بندرگاہ کا علاقہ بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں اسرائیلی جنگی جہاز Sa’ar 5 کے علاوہ حیفہ ملٹری بیس۔ حیفہ ایئرپورٹ، حیفہ سول پورٹ، حیفہ پاور اسٹیشن، پیٹرو کیمیکل سہولیات شامل تھیں۔

حزب اللہ کے میڈیا تعلقات عامہ نے اعلان کیا تھا کہ “عسکری میڈیا بہت اہم مناظر شائع کرے گا، جو مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے نشر کیے جائیں گے”۔ یہ مناظر امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین کے دورے کے موقع پرجاری کیے جائیں گے۔

مصرین کا کہنا ہے کہ ’ہد ہد‘ ڈرون سے اسرائیل کے اندر گہرائی میں لی گئی تصاویر نے صہیونیوں کو حیران اور ششدر کردیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan