Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا شعبہ فارمز میں اسرائیل کے آرٹلری کیمپ پر ڈرون سے حملہ

یروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) لبنانی حزب اللہ نے ہفتے کی صبح مقبوضہ لبنانی شعبہ فارمز میں قابض فوج کی ایک آرٹلری کیمپ پر ڈرون سےحملہ کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فلسطینی مزاحمت کی ثابت قدمی کی حمایت قرار دیا۔

جماعت نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ لبنان کے شعبہ فارمز میں صنائم کے علاقے میں بنائے گئے توپ خانے پر حملہ کرتے ہوئے ہوائی حملہ کیا۔ اس میں دشمن کے افسروں اور فوجیوں کے ٹھکانوں اور چوکیوں کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ہدف کو گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شعبہ فارمز میں مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بج کر دس منٹ  پرراہب کے مقام پر اسرائیلی دشمن فوج کی مانیٹرنگ چیک پوسٹ اور توپخانے کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ گذشتہ رات طحیات تکون میں اسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک کیمپ کو میزائل ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan