مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی کی فوج نے لبنانی سرحد پر حزب اللہ کی بمباری کے نتیجے میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
قابض فوج نے بتایا کہ لبنانی فلسطینی سرحد کے قریب حزب اللہ کی طرف سے الجلیل پر میزائل سے بمباری کے نتیجے میں ایک سپاہی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی چینل “کے اے این” نے “نے بتایا کہ ریزرو سارجنٹ 27 سالہ الیاڈ نفسکی ہلاک ہوا۔ وہ 508 ویں بٹالین میں شامل تھا جب کہ زخمی ہونے والے ایک اہلکار کی شناخت ایڈیریم کے نام سے کی گئی ہے جو ایک ریزرو سپاہی تھا۔
اسرائیلی چینل نے بتایا کہ سپاہی جنوبی لبنان کی لڑائیوں میں لڑائی میں گر گیا۔