بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کی صبح حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ “8200” کے ’گیلیوٹ‘ کے مقام پر قائم بیس پر بمباری کی ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم نے تل ابیب کے مضافات میں ملٹری انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے ’گیلیوٹ‘ بیس پر میزائلوں سے بمباری کی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بمباری “غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت، ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کی گئی ہے”۔
بدھ کی صبح اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے دوسری بار عدیسہ اور رب ثلاثین پر اسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
کل حزب اللہ نے قابض یہودی بستیوں، اس کے فوجی مقامات اور فوجی اجتماعات پر39 کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔
منگل کے روزحزب اللہ نےشمالی مقبوضہ فلسطین میں قیساریہ بستی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی۔ اسے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یہ ڈرون نیتن یاھو کے بیڈروم سے ٹکراگیا تھا۔
لبنانی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کل 2,546 شہید اور 11,862 زخمی ہوئے، جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ 13 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔