Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا قابض اسرائیلی انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے پیر کی شام کو اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے گلیلوٹ اڈے پر “تل ابیب” کے مضافات میں مخصوص میزائلوں سے بمباری کا اعلان کی ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بمباری “غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں اور خیبر آپریشن کے دائرہ کار میں کی گئی ہے۔

حزب اللہ نے ایک سابقہ بیان میں کہا تھا “ہمارے مجاھدین نے الادیسہ قصبے کے مغرب میں واقع وادی حنین میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک اجتماع کو میزائل لانچر سے نشانہ بنایا”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے ایک نئے “نصر 2” میزائل کے بارے میں بھی معلومات پیش کیں، جس کے بارے میں اس نے کہا کہ اتوار کو سروس میں داخل ہوااس سے حیفا شہر پر بمباری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میزائل کی رینج 150 کلومیٹر ہے اور اس کا کل وزن 650 کلوگرام ہے اسے زمین سے زمین پر مار کرنے والا گائیڈڈ میزائل سمجھا جاتا ہے۔اسے اسلامی مزاحمت کے انجینیروں نے تیار کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan