لبنان (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی طرف میزائل حملے کیے جس سے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چلے گئے جب کہ خطرے کے پیش نظر تل ابیب کا بین گورین ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔
مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نےغاصب اسرائیلی قصبے کامیئل پر راکٹوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی غاصب اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے لبنانی قصبے عیتا الشعب میں بھی اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے جس میں بھی کئی غاصب فوجی مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کا میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ شمالی اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا دفتر پر بمباری کی گئی جس دوران 21 افراد شہیدہوگئے۔
ادھر لبنان میں کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئےامریکا نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان سے نکلنے کا حکم دیا ہے جب کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن پر غاصب اسرائیلی حملےفوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔