Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی چھاؤنیوں اور صیہونی بستیوں پر بمباری

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آج ہفتےکو لبنانی مزاحمتی تنظیم’حزب اللہ‘ نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ شام کے گولان میں واقع قابض اسرائیلی فوج کےسوما اڈے اور کئی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سو سے زائد میزائلوں سے بمباری کی ہے۔

حزب اللہ نے تصدیق کی کہ اس نے دوسری بار فاطمہ گیٹ پر اسرائیلی فوجیوں کی نقل و حرکت کو توپ خانے سے نشانہ بنایا اور اس نے ہونین اور زرعیت چھاؤنیوں  میں اسرائیلی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں اعلان کیا کہ اس نے ایک اسرائیلی انفنٹری فورس اور ایک بلڈوزر کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا، جس سے وہ براہ راست نشانہ بن کر تباہ ہوگیا۔ اس نے کہا کہ ایک گائیڈڈ میزائل سے اسرائیلی فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنایا گیا۔

شمالی اسرائیل میں بالائی الجلیل ، عرب العرامشہ اور ایدمیت میں میزائلوں سے حملے کیے جن میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا۔

اسرائیلی چینل 12 نے سائرن فعال کرنے اور دراندازی کے شبہ کے بعد ہرزلیہ شہر میں بجلی بند ہونے کی خبر دی ہے۔ جب کہ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی کہ انٹرسیپٹر میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک نرسنگ ہوم کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan