یروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آج منگل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں قابض صہیونی فوج کی چھاؤںیوں اور کیمپوں پرایک سو سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس نے صہیونی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے غزہ میں معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام، ان کی نسل کشی کے خلاف اور مزاحمتی قوتوں کی نصرت اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
حزب اللہ کے عسکری میڈیا نے کہا ہے کہ آج آٹھ اکتوبر2024ء منگل دوپہر 12:30 بجے اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے حیفا اور الکریوت شہر پر ایک بڑے میزائل بیراج سے بمباری کی۔
عبرانی میڈیا نے بڑے پیمانے پر یکے بعد دیگرے دھماکوں کی اطلاع دی، جس میں ایک ساتھ 100 سے زیادہ میزائل بھی شامل تھے۔
قابض فوج نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کی طرف دو کھیپوں میں 105 میزائل داغے گئے۔ان حملوں میں حیفا اور الجلیل میں یہودی بستیوں اور کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔
منگل کی صبح اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے البغدادی کے مقام پر اسرائیلی دشمن افواج کے ایک اجتماع پرحملہ آور ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
منگل کی صبح اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے یارون بستی کے قریب اسرائیلی دشمن فوجوں کے ایک اجتماع پر میزائلوں سے بمباری کی۔
منگل کے روز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے المرج کے مقام کے قرب و جوارمیں دشمن کی فوجوں کے ایک اجتماع پر میزائل لانچر سے بمباری کی۔