Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کے رہنما علی کرکی پر اسرائیلی فوج کا قاتلانہ حملہ ناکام

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  حزب اللہ نے پیر کی شام اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جماعت کے سرکردہ رہنما علی کرکی کو قابض اسرائیلی فوج نے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانےکی ناکام کوشش کی ہے۔ وہ محفوظ ہیں۔

حزب اللہ نے ایک مختصر پریس بیان میں کہا: “ہم تصدیق کرتے ہیں کہ عزیز بھائی مجاہد کمانڈر الحاج علی کرکی بہ خیریت ہیں۔ وہ اللہ تعالی کے فضل و کرم مکمل صحت و تندرستی کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں”۔

اس سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے ایک فضائی حملہ کیا ہے جس کے دوران اس نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک ہدف کو بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے ایک اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چھاپے میں کرکی کو نشانہ بنایا گیا، جسے اس نے حزب اللہ کے تیسرے اہم ترین کمانڈر قرار دیا جاتا ہے۔ وہ فواد شکر اور ابراہیم عقیل کے برابر کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘نے کہا کہ چھاپے کا ہدف کرکی تھے جنہیں حزب اللہ کے جنوبی محاذ کا کمانڈر قرار دیا تھا۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر چھاپہ پیر کی صبح سے لبنان کے خلاف وسیع اسرائیلی جارحیت کا حصہ تھا، جس کے نتیجے میں 356 سے زائد افراد شہید اور 1,246 سے زائد زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan