Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کی الجلیل پر بمباری، گائیڈڈ میزائل سے مرکاوا ٹینک تباہ

بیروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے الجلیل شہرپر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں قابض صہیونی فوج کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ راکٹ حملوں کے بعد الجلیل میں کچھ علاقوں کو خالی کرالیا گیا جب کہ حزب اللہ نے سرحد کے اندر قابض فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

عبرانی اخبار ’معاریو‘کی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ رات سے لبنان سے بالائی الجلیل میں صفد اور طبریا کی طرف تقریباً 60 میزائل داغے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک کھیپ نے بڑی تعداد میں ایسے علاقوں کو نشانہ بنایا جو آباد کاروں سے بھرے ہوئے تھے۔

دریں اثنا، اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ راکٹ بالائی الجلیل میں روش پینا اور جھیل طبریا کے شمال میں کھلے علاقوں میں گرے، جن کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

اسی تناظر میں ’یدیعوت احرونوت‘ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 6 فائر فائٹنگ ٹیمیں لبنان سے میزائل گرنے کے بعد بالائی الجلیل میں امیاد کے علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دوسری طرف قابض فوج نے لبنان سے الجلیل کی طرف ایک گھنٹے کے اندر تقریباً 55 میزائل داغنے کی تصدیق کی۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ صہیونی فضائی دفاع نے ان میں سے کئی میزائلوں کو روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دفاع نظام نے ایک “مشتبہ فضائی ہدف” کو روکا جو لبنان سے مغربی الجلیل کے علاقوں میں گھس آیا تھا۔

دوسری جانب میڈیا پلیٹ فارمز پر حزب اللہ نے کہا کہ اس نے شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹر اور امیڈ بستی میں الجلیل ڈویژن کے بیس کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan