بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جُمعرات کے روز لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض ریاست کی جگہوں اور بستیوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ کیا ہے۔
عبرانی اور بین الاقوامی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان سے بمباری اور ڈرونز سے الجلیل اور گولان کے مختلف مقامات پر درجنوں جگہوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
قابض فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے اندر کی گئی کارروائی میں ایک فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
صبح حزب اللہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر میزائل داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔حزب اللہ نے20 سے زائد بار راکٹ حملہ کیا۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ صبح گیارہ بجے اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے مرج کے مقام کو بھاری برکان میزائل سے نشانہ بنایا اور اسے براہ راست نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ لبنان کی کفر شعبا پہاڑیوں میں رویسات العلم کے مقام پر بھاری برقان میزائل سے حملہ کیا اور اس پر براہ نقصان پہنچایا جب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے کہا کہ آج جمعرات کو اسلامی مزاحمت نے قابض فوج کے 91ویں ڈویژن کے نئے ہیڈکوارٹر آیلیٹ بیرکوں، کاتسویہ بیرکوں، 7 آرمرڈ بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر، دادو اڈے میں شمالی علاقہ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ڈرون سے حملہ کیا۔