Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’حزب اللہ کےخلاف جنگ میں وہ ہتھیار استعمال کریں گے جو کبھی نہیں کیے‘

مقبوضہ فلسطین   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ ایسے ہتھیار استعمال کر سکتا ہے جو اس نے حزب اللہ کے ساتھ جامع جنگ کی صورت میں پہلے استعمال نہیں کیے تھے۔

عبرانی چینل 12 نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ”اسرائیل نے وائٹ ہاؤس کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ وہ ایسے ہتھیار استعمال کرے گا جو اس نے پہلے کبھی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ سے نمٹنے کے لیے استعمال نہیں کیے تھے، تاکہ اسے جلد از جلد ختم کیا سکے۔

چینل نے پیغام بھیجنے والے اسرائیلی فریق، اس کے بھیجنے کے وقت یا اس پر امریکی ردعمل کی نوعیت کی نشاندہی نہیں کی۔

چینل کے مطابق اپنے پیغام میں قابض ریاست نے دھمکی دی ہے کہ اگر حزب اللہ اپنے حملوں سے باز نہ آئی تو لبنان میں فوجی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ وہ لبنان میں جنگ کو ایسے ہتھیاروں  اور اسلحے کے نظام کے استعمال کے بغیر حل نہیں کر سکیں گے جو اس سے پہلے انہوں نے استعمال نہیں کیا تھا۔

8 اکتوبر کے بعد سے جنوبی لبنان میں ایک طرف لبنانی اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے اور دوسری طرف غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی فوج نے جارحیت شروع کررکھی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan