Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی فیکٹری بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ

بیروت    (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ نےعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی لبنان کے شہرصور میں واقع بارغلیہ قصبے پر بار بار کی بمباری کے جواب میں “سعسع” بستی میں ایک فوجی کارخانے اور “بیت ہلیل” بیرکوں میں ساحل بٹالین کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ نے ایک دوسرے بیان میں مزید کہا کہ ان کے جنگجوؤں نے “بیت ہلیل بیرکوں میں ساحل بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر کاتیوشا راکٹوں کے ساتھ بمباری کی”۔

انھوں نے وضاحت کی کہ یہ حملے “اسرائیلی دشمن کے بار بار کیے جانے والے حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں جنہوں نے بارغلیہ قصبے کو نشانہ بنایا”۔

گذشتہ سال 8 اکتوبر سے لبنان میں فلسطینی اور لبنانی دھڑے خاص طور پر حزب اللہ غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ روزانہ بمباری کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan