Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا ایران سے مکمل یکجہتی کا اعلان، امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امریکہ و قابض اسرائیل کی مشترکہ جارحیت کے خلاف ہر محاذ پر اس کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حق اور باطل کے درمیان غیر جانبداری ممکن نہیں۔

جمعرات کو دیے گئے بیان میں نعیم قاسم نے کہا کہ”ہم ایران کے جائز حقوق اور امریکہ کے ظلم و جارحیت کے درمیان غیر جانبدار نہیں رہ سکتے۔ امریکہ قابض اسرائیل اور عالمی استکبار کے باطل محاذ کے مقابل ہم پوری قوت سے ایران کے ساتھ کھڑے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اپنے مؤقف کو واضح انداز میں ظاہر کر رہی ہے اور قیادت و عوام دونوں سطحوں پر ایران کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ وہ سب کچھ کرے گی جو اس وحشیانہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہو۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ “ظالم امریکہ اور مجرم اسرائیل، ایرانی قوم کو جھکا نہیں سکتے اور نہ ہی اسلامی انقلابی گارڈز کی فولادی عزم کو توڑ سکتے ہیں”۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ایران کی مزاحمت اور استقامت دوسروں کی ذمہ داری ختم نہیں کرتی۔ انہوں نے عالم اسلام اور دنیا کے تمام با ضمیر انسانوں سے اپیل کی کہ وہ ایران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ اس ظلم، تکبر اور طاقت کے نشے میں چور جارح قوتوں کا راستہ روکا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan