Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ نے نصراللہ شہید کی تدفین کی تاریخ کا اعلان کر دیا

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ سابق سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کو قابض فوج کے فضائی حملے میں شہید ہونے کے تقریباً پانچ ماہ بعد 23 فروری کو جنوبی لبنان کے علاقے الضاحیہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ “اسی وقت ہاشم صفی الدین کو جو حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل کو دفن کیا جائے گا، جنہیں گذشتہ اکتوبر میں قابض فوج نے ایک فضائی حملے میں شہید کیا تھا۔ انہیں بھی جنوبی مضافاتی علاقے میں نشانہ بنایا گیا تھا”۔

انہوں نے کہا کہ جنازے کےموقعے پر ایک جلوس نکالا جائے گا جس کے لیے “ہم عہد کے پابند ہیں” کا عنوان دیا جائےگا۔جنازے کے دوران گولیاں نہ چلانے” کی ہدایت کی گئی ہے۔

حسن نصراللہ کو 27 ستمبر کو جنوبی علاقے الضاحیہ میں شہید کیا گیا تھا۔انہیں ایک مذہبی فیصلے کے مطابق خفیہ اور عارضی طور پر دفن کیا گیا تھا کیونکہ حزب اللہ کے اہلکار سیکورٹی کی صورتحال کو انتہائی غیر محفوظ سمجھتے تھے کہ وہ عوامی سطح پر آنے سے گریزاں تھے۔

جنگ بندی نے لبنان میں قابض اسرائیلی فوج اور تمام مزاحمتی دھڑوں کے درمیان 8 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کو 23 ستمبر کو ختم کردیا تھا۔

لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 4,080 شہری شہید اور 16,753 زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1400,000 افراد کی نقل مکانی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan